Thursday, 26 December 2024, 06:52:03 pm
 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ سروسز آوٹ سورسنگ پلان کی منظوری دیدی
November 28, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تمام تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو آوٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے یہ منظوری آج (جمعرات) ستھرا پنجاب مہم پرپیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ہر جگہ صفائی کا یکساں معیاری نظام یقینی بنایا جائے ۔