پیرس میں تین روزہ Trustech 2024نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔
نادراکے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے Trustech میں نادرا کی پویلین کا دورہ کیا اور چیئرمین اور وفد سے بات چیت کی۔
چیئرمین نادرا نے تنظیم کی جانب سے کی جانے والی مختلف تکنیکی ایجادات کے بارے میں بتایا جن کا مقصد تکنیکی خود انحصاری، آپریشنل کارکردگی، بہتر سروس اور زیادہ سے زیادہ کوریج ہے۔