Wednesday, 01 January 2025, 01:11:42 pm
 
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اتحاد کی اہمیت پر زور
December 29, 2024

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی۔

اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔سیدال خان نے حالیہ آئینی ترمیم کیلئے مولانا فضل الرحمن کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے قومی مفاد کیلئے ان کے عزم کو سراہا۔ڈپٹی چیئرمین نے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو پہلے سے زیادہ ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔