شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصوں کوبند کردیا گیا ہے۔
موٹرویز ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن انٹرچینج ' ایم تھری موٹر ویز کو لاہور سے سمندری انٹرچینج تک اور اسی طرح ایم الیون سیالکوٹ موٹر ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔موٹرویز کے ترجمان سید عمران احمد نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن دس بجے سے شام چھ بجے کے دوران سفر کو ترجیح دیں۔اس کے ساتھ ساتھ دھند کے دوران ڈرائیور تیز رفتاری سے گریز کرتے ہوئے فوگ لائٹس استعمال کریں۔