Wednesday, 15 January 2025, 12:21:54 pm
 
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکوایک کھلی جیل میں تبدیل کردیاہے،کشمیری سیاسی ماہرین
March 30, 2024

File Photo

کشمیری سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ انٹرویوز میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد کی تعداد میں موجود بھارتی فوج نے پہلے ہی کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فسطائی بی جے پی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و ستم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ان کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مظلوم کشمیری مدد کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔