Friday, 29 March 2024, 01:53:10 am
آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ ڈیری، زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا
May 30, 2023

آسٹریلیا نے پاکستان کیساتھ ڈیری مصنوعات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Neil Hawkins نے آج گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کا ن کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرناچاہیے۔ نیل ہاکنز نے کہا آسٹریلیا ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے حق میں ہے۔