تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم ہر صوبے میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کے فائدے کیلئے حکمت ِ عملی وضع کرتے ہوئے جامع سوچ یقینی بنا رہی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں 36 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا یہ اجلاس سکول سے باہر رہنے والے بچوں کے سکولوں میں داخلے اور فاصلاتی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔