Saturday, 27 July 2024, 05:37:31 am
قائم مقام صدر کابجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے پرزور
May 30, 2024

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آئندہ بجٹ میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے پرزور دیا ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اور نگزیب سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محصولات کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے قائم مقام صدر کو آئندہ بجٹ اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔