Monday, 09 September 2024, 05:49:59 pm
 
بدعنوانی،اقربا پروری کا دور ختم ہوگیا،چودھری انوار الحق
June 30, 2024

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بدعنوانی اور اقرباپروری کا دور اب ختم ہو گیا ہے اور ریاست کے ہر شہری پر قانون یکساں لاگو ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز باغ کے قریب ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کابینہ میں ہر وزیر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل طورپر بااختیار ہے۔

انہوں نے علاقے کے لئے کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا جن میں ضلع باغ میں ڈگری کالج رائرہ اور ڈھارے میں ایک ہائیرسیکنڈری سکول کا قیام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈھارے چھتر پل پر کام جلد شروع ہو گا اور رائرہ بائی پاس روڈ کا افتتاح بھی ہو چکا ہے جس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔