Wednesday, 08 May 2024, 09:33:11 am
فلپائنی صدر امریکہ کے ساتھ اہم فوجی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے
July 30, 2021

فلپائن کے صدر Rodrigo Duterte امریکہ کے ساتھ اہم فوجی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے منیلا میں ملاقات کے دوران صدر نے امریکی فوج کی آمد کے معاہدے کی تنسیخ کرنے والے خط کو واپس لے لیا اور کہا کہ ہم اصل سمت میں ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے Duterte کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے ہمیں آگے بڑھنے میں کچھ یقینی حالات ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحرِہندوبحرالکاہل کے خطے میں سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے امریکہ اور فلپائن کے درمیان مضبوط اور پرعزم تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔