Thursday, 31 October 2024, 01:07:07 am
 
وزیرخوراک کاپیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور
July 30, 2024

فائل فوٹو

صنعتوں، پیداوار اور تحفظ قومی خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاری کے روایتی طریقے غیر پائیدار اور غیر موثر ہیں جس سے لاگت میں اضافہ اور منافع میں کمی آتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں گزشتہ سال چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد اضافہ دیکھا گیا جو دوسرے شعبوں سے زیادہ ہے اور اس سے مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح دواعشاریہ تین آٹھ فیصد تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے اس امر کو اُجاگر کیا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماحولیاتی اثرات میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبے میں متعلقہ فریقوں سے تعاون جاری ہے اور حکومت زرعی شعبے کو ضروری ادارہ جاتی معاونت فراہم کررہی ہے۔