Friday, 26 April 2024, 10:18:00 am
وزیراعظم کی با با گرونانک کی پانچ سو اکاون ویں سالگرہ پر سکھ برادری کو مبارکباد
November 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں ان کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے گا اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی کے 551ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے مقدس مقام پنجہ صاحب پر آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے حسن ابدال ریلوے سٹیشن کو ازسرنو تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشن پر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت گرجاگھروں، مندروں اور بدھ مت مذہب کے مذہبی مقامات سمیت تمام مذاہب کے مقدس مقامات اور گندھارا تہذیب کو محفوظ کرنے اور ان کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔