Tuesday, 03 December 2024, 04:43:58 pm
 
عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ
November 30, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

یہ بات انہوں نے آج رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کے دورے کے موقع پر کہی ۔

انہوں نے کہا شیخ زید ہسپتال جنوبی پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔