Thursday, 3 April 2025, 5:37:48 pm
 
غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں مزید64فلسطینی شہید
March 31, 2025

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے جاری فضائی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ انہیں چودہ طبّی کارکنوں کی لاشیں ملی ہیں جن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گزشتہ ہفتے رفاہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کیلئے امدادی کوششوں میں مصروف عمل تھے۔

ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے وحشیانہ اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔