Sunday, 27 April 2025, 09:17:55 am
 
وزیرخوراک نے ملک میں خوراک کی قلت کی اطلاعات کو مسترد کردیا
May 31, 2023

فائل فوٹو

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملک میں خوراک کی قلت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ رواں برس پاکستان میں گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے۔

انہوں نے عالیہ کامران اور دیگر کی طرف سے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی ذخیرہ شدہ گندم کے علاوہ رواں سال دو کروڑ پچاسی لاکھ میٹرک ٹن گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہمیں گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے وافر ذخیرہ موجود ہے۔

قومی اسمبلی نے آج پاکستان رویت ہلال بل 2022 کی منظوری دی۔

اس بل کا مقصد اسلامی ہجری کیلنڈر کے مہینوں کے آغاز کیلئے چاند دیکھنے کے نظام کو باضابطہ بنانا اور مختلف مکاتب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

یہ بل قانون کے وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا تھا۔

ایوان کا اجلاس اب آئندہ ماہ کی 9 تاریخ کو سہ پہر چار بجے ہو گا۔