خیبرپختونخوا میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران بارش کی وجہ سے ہونے والے مختلف حادثات میں انیس افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ہنگامی حالات سے بچائو کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور ، ڈی آئی خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنوں میں چوبیس مکان مکمل تباہ ہوگئے جبکہ سینتیس مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔