Friday, 01 November 2024, 06:29:15 am
 
دفتر خارجہ نے پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کی کسی پیشکش یا تجویز کو یکسر مسترد کر دیا
October 31, 2024

دفتر خارجہ نے پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کسی پیش کش یا تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شہریوںاور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے ذمہ دار دہشت گرد گروپ سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان حکام کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپوں خصوصاً تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ بھارت کی سرحد پار اور ماورائے عدالت کارروائیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی شہری ہمارے معزز مہمان ہیں جو پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس عزم کا اظہار چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔