Thursday, 02 May 2024, 03:07:42 am

مزید خبریں

 
مسئلہ کشمیرپر بین الاقوامی برادری کی کاکردگی سوالیہ نشان ہے،بیرسٹر سلطان محمود
February 01, 2023

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حل طلب مسئلہ کشمیر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ صدر آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں کشمیری نژاد کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں ڈاکٹر غلام بنی میر، ڈاکٹر عبدالرف، ڈاکٹر اکرم ڈار ، ڈاکٹر پروفیسر امتیاز خان اور ناروے سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنما علی شاہ نوازشامل تھے۔ ملاقات میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے خصوصا امریکہ میں قانون دانوں، تھنک ٹینک کمیونٹی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کرنے کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو کشمیری عوام یکسر مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا نظر انداز کیا جانا عالمی امن کے لئے مستقل خطرے کا باعث ہے۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز بین الاقوامی برادری تک پہنچ رہی ہے اور اس حوالے سے رائے عامہ ہموار ہو رہی ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لئے عالمی طاقتوں اور بااثر حکومتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔ قبل ازاں صدر آزاد کشمیر سے سفیر پاکستان مسعود خان سے ملاقات کی ۔