یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے آئی سی ایم ماڈل اسکول، پلی بی کیڈٹ کالج اور علی گڑھ ایجوکیشن اسکول میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات میں ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں سمیت مختلف پروگرام پیش کیے گئے، جن میں طلبہ و طالبات نے دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
تقریبات کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔