یومِ دفاع و شہدا ارضِ پاک کے بہادر سپوتوں کی شجاعت، عزم اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاکستانی نوجوانوں نے وطنِ عزیز سے تجدیدِ عہدِ وفا کرتے ہوئے شہدا اور غازیوں کے عزم و حوصلے کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت، عزم، کردار اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی حقیقی منزل تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی نوجوان فولادی جذبے سے سرشار ہے اور قومی ترقی کی مضبوط بنیاد بننے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستانی نوجوان اپنے اسلاف کے خوابوں کو شرمند تعبیر کرتے ہوئے وطنِ عزیز کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر قوم اور نوجوان اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اتحاد، محنت اور غیرمتزلزل عزم کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جائے گا۔