Friday, 26 April 2024, 05:21:20 pm
کیسنر کا عالمی دن
February 04, 2023

 کینسر کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا جس کا مقصد لوگوں میں اِس بیماری کے خلاف آگاہی، بروقت تشخیص اور اِس کے جلد علاج معالجے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اِس سال دن کا موضوع ہے ''کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج''جو گزشتہ سال 2022 کا تسلسل ہے اور آئندہ سال 2024 تک مخصوص اہداف کے تحت جاری رہے گا۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طبی ماہر ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ میڈیا کینسر کے خلاف آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادہ خوراک اور طرز زندگی کے ذریعے ہم اِس مہلک مرض سے بچ سکتے ہیں۔