Tuesday, 30 April 2024, 03:01:27 am
ٹرانسجینڈر بچوں کیلئے ڈویژن کی سطح پر سکول قائم کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
April 05, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسجینڈر بچوں کیلئے ڈویژن کی سطح پر سکول قائم کئے جائیں گے۔

آج لاہور میں سکول سطح تعلیم میں اصلاحات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ایک معیاری میٹر کولیشن امتحانی بورڈ اور پنجاب سکول معائنہ کار کا قیام عمل میں لایا جائے۔

وزیراعلی نے سرکاری سکولوں میں اخلاقی تعلیم کے فروغ کیلئے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کے ایک سرکاری سکول میں خصوصی افراد کیلئے تعلیمی مرکز ضرور موجود ہونا چاہیے۔