Sunday, 06 September 2026, 03:38:46 pm
 
دفاعِ وطن، بقائے وطن: یوم دفاع و شہدا پر شاہکوٹ سیکٹر ایل او سی سے جوانوں کا اظہارِ عقیدت
September 06, 2026

یومِ دفاع و شہدا پر ایل او سی سے شاہکوٹ سیکٹر کے جوانوں کا قوم کے نام جذبہ حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کا مظاہرہ۔

ایل او سی کے محافظوں کا یوم دفاع پر دشمن کو دوٹوک پیغام، وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے جوانوں کا وطن کی حرمت اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنے کے عزم کا اعادہ۔

پاک فوج کے جوانوں نے وطن سے عشق کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے وفاداری اور محبت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے جوان نے کہا کہ دشمن نے جب بھی للکارا ہے تو پاک فوج کے ہر جوان کو وطن کے دفاع کیلئے سب سے آگے کھڑا پایا۔

سرحدوں کے محافظوں نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے آخری حد تک ڈٹے رہنے کا عزم کیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دفاعِ وطن جاری رکھیں گے۔

ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں نے قوم کو متحد ہوکر پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کیلئے آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔