Sunday, 06 September 2026, 04:01:58 pm
 
پنجاب بھر میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات کا انعقاد
September 06, 2026

ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پنجاب بھر میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

 یومِ دفاع کے سلسلے میں آج مزارِ اقبال پر سلامی کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران پاکستان رینجرز پنجاب کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید فیاض حسین شاہ نے علامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہدا اور پاکستان کی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

یومِ دفاع وشہدا کے موقع پر بہاولپورمیں یادگارِشہدا پرپروقارتقریب کاانعقاد کیا گیا۔

بہاولپور میں یادگارشہدا پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اعلی فوجی افسران نے یادگارِشہدا پرپھول رکھے اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

بہاولپورمیں منعقدہ تقریب میں اعلی فوجی افسران، سول انتظامیہ اورجوانوں سمیت شہریوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر گوجرانولہ نشانِ منزل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گوجرانولہ میں تقریب کے دوران اعلی فوجی افسران، سول انتظامیہ، جوانوں اور دیگرحکام نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگار شہدا پرسلامی پیش کی اور پھول رکھے۔

تقریب کے دوران ملکی دفاع کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہدا کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر راولپنڈی میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

راولپنڈی میں تقریب کے دوران اعلی فوجی افسران، سول انتظامیہ، جوانوں اور دیگر حکام نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارشہدا پر سلامی پیش کی اور پھول رکھے۔

تقریب کے دوران ملکی دفاع کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہدا کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ملتان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملتان میں تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی ۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں اعلی فوجی افسران، سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگر حکام نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب میں شہدا کی لازوال قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔