Sunday, 06 September 2026, 03:38:26 pm
 
پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے پشاور میں رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری
September 06, 2026

یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامیہ کالجیٹ پشاور سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ نے یومِ دفاع کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی ۔

پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے تقریبات میں شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور وطن سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

طلبہ نے تقاریر میں پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ملی جذبے سے سرشار نغموں اور خوبصورت ٹیبلوز نے یومِ دفاع کی تقریبات کو مزید پرجوش بنا دیا۔

طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور شاندار پرفارمنس سے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، تقریب کا اختتام طلبہ میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔