ملکی دفاع کا عزم لیے پاک فوج کے بہادر بیٹے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند موجود۔
یوم دفاع کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بلال کا کہنا تھا کہ؛6 ستمبر ملکی دفاع کیلئے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔
کیپٹن سبحان نے سرحد پر ڈیوٹی کو باعثِ فخر اور وردی کو قوم کی توقعات اور اعتماد کی ذمہ داری قرار دیا۔
میجر عثمان نے کہا کہ 6 ستمبر کوئی عام دن نہیں بلکہ جذب حب الوطنی، قومی سالمیت اور خودمختاری سے سرشار دن ہے۔
پاک فوج کے بہادر جوانوں نے خون کے آخری قطرے وردی کا حق ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے جوان نے کہاکہ پاک فوج ملکی دفاع اور بقا کیلئے ہر دم دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے۔
پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کیلئے مستعد رہنے کا عزم کیا