Sunday, 06 September 2026, 03:35:35 pm
 
پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے: گورنر خیبرپختونخوا
September 06, 2026

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معرکہ حق کے دوران ہماری مسلح افواج نے دنیا کے سامنے اپنی جرأت، شجاعت اور بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا۔