Sunday, 06 September 2026, 02:59:41 pm
 
آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ملی نغمہ جاری کردیا
September 06, 2026

آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ایک ملی نغمہ'' منزل پاکستان'' جاری کیا ہے۔

نغمے میں قوم کے مضبوط عزم، ثابت قدمی اور قومی جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور وطن کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں مسلح افواج اور عوام کے درمیان ناقابلِ شکست رشتے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔