آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے جس کا مقصد ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھارتی جارحیت کیخلاف ملک کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بہادر پاکستانی ہوا بازوں نے محدود وسائل کے باوجود نہ صرف بھارتی فضائی حملوں کو روکا بلکہ بھارت کو منہ توڑ شکست دے کر فضائی جنگ میں بے مثال مہارت اور غیر متزلزل جرأت کا مظاہرہ کیا۔
پاک فضائیہ کے جانباز محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ ہاکر ہنٹر ایم کے56 طیارے مار گرائے۔