نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور، بالخصوص علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
مصر کے وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو جلد از جلد مصر کا دوطرفہ دورہ کرنے کی دعوت دی۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سلامتی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔