ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی خبر کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس جو گزشتہ روز ایک لاکھ اکاون ہزار چھ سو تہترپوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج بارہ ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو سترہ پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔