Saturday, 18 April 2026, 04:51:12 am
 
منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف نے اقتصادی اصلاحات پر پاکستان کی مسلسل پیشرفت کوسراہا
April 16, 2026

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اقتصادی اصلاحات پر پاکستان کی مسلسل پیش رفت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملی ہے۔