Saturday, 18 April 2026, 04:47:35 am
 
پاکستان اورسعودی عرب کے وزرائے خزانہ کا اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال
April 11, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو الوداع کیا۔

اس سے قبل ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے گفتگو کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر مختصرتبادلہ خیال کیا۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئندہ ورلڈ بینک گروپ ۔ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے دوران سعودی وزیر الجدعان سے دوبارہ ملاقات کے لیے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت کی عکاسی کرتی ہے۔