Saturday, 18 April 2026, 04:45:33 am
 
مارچ کے مہینے میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
April 16, 2026

پاکستان کا رواں سال مارچ میں 1.07 بلین ڈالر کا مضبوط کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ یہ اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ سرپلس ہے ،اس سے قبل پچھلے سال مارچ میں 1.2بلین ڈالرسرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مشیروزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کا بیرونی شعبہ مضبوط ہو رہا ہے اور یہ مسلسل سرپلس ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کا اشارہ ہیں۔