وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایندھن کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا، شفافیت کو بہتر بنانا اور صارفین کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے نگران کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پٹرولیم سپلائی اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مارکیٹ کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے فعال ہم آہنگی، موثر نگرانی اور مسلسل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے تمام شراکت داروں کو ہدایت کی کہ وہ فیصلہ سازی کے لیے ڈیش بورڈ کے موثر استعمال میں مدد کے لیے معلومات کے فوری اور درست تبادلے کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں سپلائی کا تسلسل یقینی بنانے، مارکیٹ ڈسپلن برقرار رکھنے اور سپلائی Chain میں نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ آئندہ ہفتوں کے لیے درآمدی انتظامات تجارتی مقاصد کیلئے خریداری اور حکومتی سطح پر رابطوں کے ذریعے جاری ہیں۔