پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
معروف آٹو کمپنی''بی وائی ڈی'' کی شمولیت کے بعد پاکستان کا آٹو سیکٹر جدید ٹیکنالوجی اور عالمی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
لکی موٹر کارپوریشن نے چین کی عالمی شہرت یافتہ آٹو کمپنی گوانگژو آٹو موبائل گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے۔
گوانگژو آٹوموبائل گروپ نے پاکستان کو ایک اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے جدید ای۔وی ٹیکنالوجی کے فروغ کا اظہار کیا ہے۔
توقع ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی، مقامی صنعت، روزگار اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔