Saturday, 18 April 2026, 04:52:12 am
 
وزیر برائے بحری امور کا پورٹ قاسم کے آبی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان
April 14, 2026

File Photo

وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم کے آبی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر کیا جہاں حکام نے انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے تجارتی سامان کی بڑھتی ہوئی مقدار اور جدید جہاز رانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔

وزیر نے "سمندر سے اسٹیل" منصوبے کا بھی جائزہ لیا، جو سمندری تجارت کو صنعتی ترقی سے منسلک کرنے اور درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد دینے سمیت توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرکے قابل تجدید توانائی کے طور پر ہوا اور شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔