پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت اورتیزی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ ستر ہزار پوائنٹس کی حد عبو ر کرگیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر پانچ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سترہزار ایک سو اکتیس پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس انہتر ہزار چھ سو انیس پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
حصص بازار میں مثبت رجحان معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے حکومتی اقدامات پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔