Wednesday, 01 May 2024, 12:30:33 am
پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ وسیع پروگرام کیلئے پرعزم ہے،وزیر خزانہ
April 17, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے اور وسیع پروگرام کے لئے پرعزم ہے۔

وہ واشنگٹن میں پاکستان کی معاشی پالیسی جائزے کے حوالے سے جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تین اہم شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے جن میں ٹیکس کا نظام، توانائی اور نجکاری شامل ہے۔

انہوں نے مثبت اقتصادی اشاریوں کو اجاگر کیا جن میں زرعی شعبہ کی بہترین کارکردگی، افراط زر کے دبائو میں کمی ، مستحکم شرح تبادلہ، تجارتی خسارے میں کمی اور مستحکم ترسیلات زر شامل ہیں۔