Thursday, 02 May 2024, 10:58:25 am
پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع مالیاتی پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے ،وزیرخزانہ
April 19, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

ادھر واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔