فتنہ الہندوستان اور اس کی دہشت گرد پراکسی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گٹھ جوڑ کے شواہد ایک بار پھر منظرعام پر آئے ہیں۔
بی وائی سی کے کارندے محمد الیاس نے اپنے اعترافی بیان میں کہاکہ وہ فتنہ الہندوستان اور اس کی دہشت گرد پراکسی بی وائی سی کا حصہ رہا ہے۔
محمد الیاس نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور فتنہ الہندوستان کے منفی بیانیہ کیلئے بھی فعال کردارادا کرتا رہا ہے۔
اس نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پرویڈیوز اورتصاویر کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتا رہا ہے۔