پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع پنجال پوسٹ پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بروقت علاج اور بنیادی ادویات کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔
کیمپ کے دوران سرحدی علاقے کے مقامی افراد کو مفت چیکـاپ کی سہولت فراہم کی گئی۔
بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔