Tuesday, 15 September 2026, 10:39:05 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
September 15, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور

جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی انتیس

پشاور چھبیس

کوئٹہ بائیس

گلگت اور مری سولہ

جبکہ مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ آٹھ جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔