Thursday, 30 May 2024, 03:56:56 pm
سکھ یاتری بیساکھی منانے کرتارپورہ پہنچ گئے
April 17, 2024

پاکستان میں بیساکھی کا تہوار منانے کیلئے آئے ہوئے دوہزار چار سو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے گردوارہ کرتارپورہ پہنچ گئے ہیں۔

سکھ یاتری کرتارپورہ میں دودن قیام کرینگے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔سکھ رہنمائوں نے مزارات اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔