Saturday, 11 May 2024, 08:44:16 am
پاک ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ،4 سکیورٹی اہلکار شہید
January 18, 2023

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چکاب سیکٹر میں بدھ کے روز پاک ایران سرحد پار سے دہشت گردو ں کی کارروائی میں چار سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر سیکورٹی فورسز کے گشت پر مامور قافلے کو ہدف بنانے کے لئے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔ایرانی حکام سے کہا گیا کہ وہ اپنی جانب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔