Saturday, 27 April 2024, 09:53:16 am
میئر کراچی کا انتخاب، مسلم لیگ(ن) کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان
January 21, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت نے کراچی شہر کے میئر کے انتخاب اور صوبہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے لئے اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ہفتہ کے روز سندھ کے وزیر محنت سعید غنی اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کے درمیان کراچی میں ایک ملاقات میں طے پایا۔شاہ محمد شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ کراچی میں میئر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کرے گی۔سعید غنی نے کہاکہ یہ ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ میئر کے انتخاب کے لئے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے تاہم واحد اکثریتی پارٹی ہونے کی حیثیت سے میئر پیپلز پارٹی سے ہونا چاہیے۔دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے کراچی میںبلدیاتی انتخابات کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا ہے۔