Saturday, 04 May 2024, 12:53:29 am
معروف گلوکارہ اقبال بانو کی پندرہویں برسی
April 21, 2024

معروف گلوکارہ اقبال بانو کی آج (اتوار) کو پندرہویں برسی منائی گئی۔اقبال بانو1935ء میں بھارتی شہرروہتاک میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے فن گلوکاری کی تربیت استادچاندعلی خان سے حاصل کی۔انہوں نے انیس سوپچاس میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کے اپنے فنی سفرکاباقاعدہ آغاز کیا۔ گمنام، قاتل، انتقام ،سرفروش اورناگن جیسی مشہوراردوفلموں کے لئے پس پردہ گلوکاری کے بعدپچاس کی دہائی میں اقبال بانو مقبول ترین گلوکارہ بن گئیں۔انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعددقومی ایوارڈز سے نوازاگیا۔وہ دوہزارنومیں آج کے روز لاہورمیں انتقال کرگئیں۔