Saturday, 04 May 2024, 10:12:03 am
معین اختر کی تیرہویں برسی
April 22, 2024

معروف فنکار مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی آج (پیر) تیرہویں برسی منائی گئی۔وہ چوبیس دسمبر انیس سو پچاس میں کراچی میں پیدا ہوئے۔معین اختر نے چھ ستمبر انیس سو چھیاسٹھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے ٹیلی ویژن سٹیج شوز ڈراموں فلموں اور ٹاک شوز میں مقبول کردار ادا کئے۔ان کے بہترین ڈراموں میں عید ٹرین سٹوڈیو ڈھائی بکرا قسطوں پر ففٹی ففٹی لوز ٹاک شامل ہیں۔وہ انگریزی اردو بنگالی سندھی پنجابی میمن پشتو اور گجراتی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔معین اختر کو ان کی شاندار کارکردگی پر انیس سو چھیانوے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور دو ہزار گیارہ میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔وہ دو ہزار گیارہ میں آج کے روز کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔