Saturday, 27 April 2024, 08:43:43 am
گروپ ٹونٹی کا سرینگر میں اجلاس ناکام ہوگیا،صدر
May 21, 2023

آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گروپ بیس کے ملکوں کا سرینگر میں اجلاس ناکام ہو گیا ہے کیونکہ چین سمیت گروپ کے اہم ارکان نے کانفرنس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کے پیچھے بھارت کا اہم مقصد عالمی برادری کود ھوکہ دینا ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

سلطان محمود نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔