Friday, 26 April 2024, 07:22:20 pm
معاشی شرح نمو6فیصدتک پہنچ چکی،اشیاء قیمتوں میں جلدکمی آئے گی:مشیرخزانہ
December 21, 2021

مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ قومی معیشت کی شرح نموپانچ سے چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں جلدکمی آئے گی۔

پشاورمیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت احساس راشن کارڈ کے تحت عوام کومخصوص اشیا ء پراعانت فراہم کررہی ہے تاکہ مہنگائی کے موجودہ بوجھ میںکمی لائی جاسکے۔مشیرخزانہ نے کہاکہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اورکورونا کی وباء نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کوبھی متاثرکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جس سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی تیزی آئی۔گیس کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں شوکت ترین نے کہاکہ گیس کے مزیدذخائردریافت کئے جارہے ہیں تاکہ تجارتی اورگھریلوصارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جاسکے۔